اسلام آباد() جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کے مدارس بارے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دینی تعلیم کی مخالفت اور نظریہ پاکستان سے انحراف قرار دیا،خورشید شاہ کے بیان سے دینی مدارس سے محبت رکھنے والے کروڑوں مسلمانوں کی دلآزاری اور دینی مدارس کی صدیوں پر محیط خدمات کی نفی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: شرعی عدالت کا پاکستان سے سود کے خاتمے کا فیصلہ خوش آئند ہے، مولانا حامد الحق حقانی
مولانا جالندھری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی قیادت سے خورشید شاہ کے بیان کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاتفصیلات کے مطابق سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خورشید شاہ نے بچوں کو دینی مدارس میں جانے اور مولوی بننے سے بچانے کے حوالے سے بیان دیا جس پر ملک بھر میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے-
دینی مدارس کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے خورشید شاہ کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دینی تعلیم کی مخالفت اور نظریہ پاکستان سے انحراف قرار دیا-
مزید پڑھیں: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
مولانا جالندھری نے کہا کہ یہ بیان دین اور دینی مدارس سے محبت رکھنے والے کروڑوں مسلمانوں کی دلآزاری اور دینی مدارس کی صدیوں پر محیط خدمات کی نفی کے مترادف ہے- جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے پی ڈی ایم اور پی پی کی قیادت سے خورشید شاہ کے بیان کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا-مولانا جالندھری نے کہا کہ دینی مدارس ملک کی سب سے بڑی این جی او ہے جس نے نہ صرف یہ کہ دینی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے بلکہ لاکھوں بچوں کی کفالت اور ہزاروں خاندانوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے-