شرعی عدالت کا پاکستان سے سود کے خاتمے کا فیصلہ خوش آئند ہے، مولانا حامد الحق حقانی

اکوڑہ خٹک: جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے وفاقی شرعی عدالت کے پاکستان سے سود کے خاتمے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید پڑھیں: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

مولانا حامد الحق حقانی مرکزی عیدگاہ اکوڑہ خٹک میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ عید الفطر کی خوشیوں میں ہمیں امت مسلمہ کے مظلوم مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔

مولانا حامد الحق حقانی نے اپنے جاری بیان میں افغانستان میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے افغان بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *