یہ عید سیر و تفریح اور خوشیوں کی عید رہی۔ افغان باشندے

یہ عید سیر و تفریح اور خوشیوں کی عید رہی۔ افغان باشندے

گردیز: ماضی قریب میں بدترین سیکورٹی صورتحال کے شکار ملک کے حوالے سے ذرائع کے مطابق اس سال افغانستان میں عیدالفطر مکمل طور پر پرامن رہی اور تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

افغان صوبہ پکتیا کے سرحدی ضلع اریوب زازی میں تفریح پر گئے ایک شخص نے ٹرائبل نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ یہاں ایک تفریحی پہاڑی پر کافی لوگ جمع ہیں جو خود کو مکمل طور پر پرامن محسوس کر رہے ہیں۔

پژواک نیوز کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد نے زازی میدان کا رخ کیا ہے۔ صوبہ کنڑ سے ایک شخص نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ قندہار، زابل اور غزنی کے اطراف سے لوگ سیر و تفریح کیلئے کنڑ و ننگرہار آ رہے ہیں۔

کابل سے ذرائع نے بتایا کہ کابل میں تقریبا تمام صوبوں سے لوگ تفریح کیلئے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ کابل سمیت کہیں بھی کوئی پرتشدد واقعہ پیش نہیں آیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *