ساہیوال میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

ساہیوال میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

ساہیوال: ساہیوال میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ساہیوال کے علاقے تھانہ کسوال کی حدود میں بھائی نے شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق بھائی کو شادی شدہ بہن پر کسی اور سے معاشقے کا شبہ تھا، جس پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کسووال پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *