ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگقاری حماد اللہ حماد

قاری حماد اللہ حماد

مکمل نام: حماد اللہ بن خطیب رفیع اللہ

جائے پیدائش کوہاٹ 20/12/2003
 
قاری صاحب نے ابتدائی تعلیم کوہاٹ سے حاصل کی اور حفظ کی تعلیم معھد الدرسات الاسلامیہ المنیر مسجد F/6/3 مارگلہ روڈ اسلام آباد سے اور اس کے بعد سکول کی کچھ تعلیم بھی یہی سے حاصل کی۔
 
اس کے بعد قاری صاحب نے جامعہ دارالعلوم کراچی میں میٹرک (کمپیوٹر سائنس) کی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد درس نظامی کی تعلیم کا آغاز جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی سے کیا ابتدائی دو درجات وہاں پڑھے اسکے بعد تیسرے درجے کی لیے واپس جامعہ دارالعلوم کراچی آگئے کیونکہ انکا تعلق قرائت سے تھا اور جامعہ دارالعلوم کراچی میں تیسرے درجے سے قرائت سبعہ کی تعلیم بھی ساتھ ساتھ شروع ہوجاتی ہے۔
 
قاری صاحب کے بقول: "مجھے قرائت کی شدت پیاس نے پشاور مدرسہ مرکزی دارالقراء کی طرف مائل کیا اور اسکے بعد میں پشاور آیا اور درس نظامی کے ساتھ ساتھ قرائت عشرہ (قرائت PHD) مکمل کرلی اور اب میں درجہ سابعہ میں پڑھ رہا ہوں پشاور میں”۔
 
2021 میں کراچی سے FA کیا۔
حفظ 2011 اور 2012 میں کیا۔
 
قاری صاحب کے بقول: "بچپن سے مجھے تلاوت کا بہت شوق تھا اور حفظ کے دوران مختلف پروگراموں اور مجالس میں تلاوت کرتا تھا ۔۔اور حفظ کرنے کے بعد مختلف حفظ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ حفظ اور کچھ سکول کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم کیلئے کراچی کا رخ کیا تھا اور وہاں باقاعدہ ترتیل (مشق) پر بھی ساتھ ساتھ پریکٹس اور محنت شروع کی۔”
 

اعزازات:

 
2013 میں پورے سندھ کی سطح پر حفظ قرآن میں اول پوزیشن لی اور اسی سال آل کراچی حسن قرائت میں اول پوزیشن لی۔
 
2014 میں پہر کراچی کی سطح پر قرائت میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 
2015 میں آل کراچی حفظ مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کی۔
 
2018 میں کراچی کے سب سے بڑے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی موٹر بائیک کا انعام وصول کیا اس مقابلے کیلے میں نے تین سے لگاتار محنت کی تھی۔ اسی سال شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی دس رکعت تراویح پڑھانے کیی سعادت حاصل ہوئی۔
 
2019 اور 2020 میں آل پاکستان حسن قرات میں دو مرتبہ پوزیشن حاصل یہ مقابل کوہاٹ میں منعقد ہوا۔
 
2020 میں خانہ فرھنگ جمہوریہ ایران پشاور میں حسن قرائت اول پوزیشن حاصل کی اور 2021 میں بھی خانہ فرھنگ جمہوریہ ایران پشاور میں اول پوزیشن حاصل کی۔
 
2022 میں عالمی مقابلہ جائزۃ الجزائر الدولیہ حفظ القرآن (الجیریا) میں پاکستان کی نمائندگی کی کرونا کی وجہ سے مقابلہ ایمبیسی سے آن لائن ہوا ہوا اور پوری دنیا کی سطح پر پانچوی پوزیشن حاصل کی۔
 
اور اسی سال 2022 24 اپریل کو تنزانیہ کے عالمی مقابلہ حسن قرات میں پاکستان کی نمائندگی کر کے آل ورلڈ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 
28 اپریل 2022 کو شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں قیام اللیل میں اٹھائیسوے پارے کی تلاوت کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔
 
اہل اسلام اور محبین قرآن سے گزارش ہے که دعاء فرمائے کہ الله عزوجل أن تمام کاوشوں اور محنتوں کو اپنے بارگاہ عالیه میں قبول فرمائے اور استقامت عطاء فرمائے اور تمام مسلمانوں کے لیئے نفع بخش اور قاری صاحب کے لئے صدقہ جاریہ بنائے اوراس قرآن کو ہمارے نجات کا ذریعہ بنائے ۔ [آمین یارب العالمین]
عثمان ایوب
عثمان ایوبhttp://www.alert.com.pk
الرٹ نیوز کے خصوصی نامہ نگار۔ کور ٹیم ممبر ومبر ایپ ، پروڈکٹو پاکستان۔ تہزیب ٹی وی ، میڈیا سیکشن فیصل مسجد ، جے ٹی آر میڈیا ہاؤس ، وائی ایس پرو ، پی ٹی وی نیوز اور ڈبلیو ٹی وی سعودیہ کے ساتھ کام کیا۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا