پشاور، پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق

پشاور، پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق

پشاور: ذرائع کے مطابق پشاور ڈویژن کے ضلع نوشہرہ کے علاقہ جہانگیرہ اسٹیشن روڈ کے علاقے میں پانی کی ٹینکی میں گر کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

بچوں کی شناخت 6 سالہ بلال عمر، 4 سالہ بچی فجر عمر اور 3 سالہ مدثر عمر کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جہانگیرہ اسٹیشن روڈ کے مقام سے کنٹرول روم کو تین بچوں کے واٹر ٹینکی میں گرنے کی اطلاع ملی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اسٹیشن 33 اکوڑہ خٹک سے میڈیکل ٹیم بمع ایمبولینس روانہ ہوگئی۔ تاہم بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوچکے تھے۔ جاں بحق ہونے والے تینوں بچے آپس میں بہن بھائی تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *