جہانگیر ترین پاکستان پہنچ گئے، حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں شرکت متوقع

جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین لندن سے علاج کروانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، وہ لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں ، اس موقع پر ان کے صاحبزادے علی ترین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین علاج کے غرض سے کئی دنوں سے لندن میں مقیم تھے اور اس حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کروں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی جلد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے ، شہباز شریف جیسے ہی دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان آئیں کے ، ان کی ملاقات شیڈول کروائی جائے گی۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی آج ہونے والی تقریب حلف برادری کے لیے مہمانوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں علیم خان کے ساتھ جہانگیر ترین کا نام بھی شامل ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *