شاہد آفریدی کا مسجد نبویؐ واقعے پر رد عمل سامنے آگیا

شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئے ، یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے لیکن ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔

سابق کپتان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہم ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے ، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ آمد پر وہاں موجود پاکستانیوں نے ’چور چور‘ کے نعرے لگائے تھے۔

دوسری جانب سعودی سفارتخانے کی جانب سے گزشتہ روز مقدس مقامات کی توہین کرنے والے پاکستانیوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ متعدد پاکستانیوں کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *