مزار شریف حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

مزار شریف حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

کابل: عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ایک ہفتہ قبل دو منی بسوں پر کیے گئے ان حملوں کے نتیجے میں کم ازکم نو افراد مارے گئے تھے۔ جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں ہونے والے بم دھماکوں کے حوالے سے طالبان پولیس چیف کے ترجمان آصف وزیر کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں بظاہر اہل تشیع افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان کی حکومت کے بعد سے ایسے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جن کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش ہی قبول کر رہی ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے داعش کو شکست دے دی ہے لیکن ماہرین کے مطابق یہ شدت پسند گروہ طالبان کے لیے ایک بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔ اس سے قبل قبل مزار شریف کی مسجد میں دھماکے میں 12 نمازی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *