عید پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا پیشگوئی

عید پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے روز کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں تیزہواؤں، گرج چمک  کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم مئی سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے عید کے دنوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 5 مئی تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثرانداز رہے گا، یکم سے 3 مئی کے دوران چاغی، نوشکی، کوئٹہ، چمن، پشین اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ یکم سے 2 مئی کے دوران کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، بدین اور ٹھٹھہ میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے جب کہ جیکب آباد، سکھر،لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 2 سے 4 مئی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *