رمضان المبارک امت مسلمہ پر رب کے احسان کا مہینہ ہے، سمیع الحق سواتی

کراچی ( ) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے کہاہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ رب العزت کی جانب سے امت پر احسان عظیم کا مہینہ ہے اس ماہ کو غفلت وعصیان میں ضائع کرنے کی بجائے اللہ کی خوشنودی میں گزارنا چاہئے، رمضان المبارک اور قرآن کریم کا امت مسلمہ سے گہرا رشتہ ہے ،قرآن کریم کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے ضابطہ حیات اور مشعل راہ ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا تین روزہ دورۂ سعودی عرب

قرآن وسنت کی تعلیمات پرعمل کرکے زندگیوں میں انقلاب برپا کیاجاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد بلال عبداللہ گبول گوٹھ گلشن معمار میں عظمت قرآن و فضیلت رمضان کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع جے یوآئی رہنما مولانا محمد خان گبول ، محمد شریف گبول، عبدالرزاق گبول حسین احمد گبول ودیگر بھی موجود تھے۔

مولانا سمیع الحق سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیان پاکستان کی بیداری کے باعث اغیار کے غلاموں کو فرائض انجام دینے میں کامیابی نہیں مل رہی ہے،

مزید پڑھیں: جب فتنہ روکا گیا

سیاسی قیادت اور کارکنان سیاست کی ابجد سے روشناس ہوجائیں تو ملک میں پھیلی انارکی کا خاتمہ کی جاسکتا ہے، اگر اپنی انا کی خاطر ایک دوسرے کی کردارکشی کی مہم جاری رہی تو اللہ کے عتاب سے نہیں بچ سکیں گے جو ظالم اور بے حس قیادتکیلئے اللہ کی جانب سے مقررہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان اور قرآن کا آپس میں گہرا ربط وتعلق ہے ۔قرآن کریم کا نزول اسی ماہ مقدس میں ہو ا۔رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔اس ماہ میں قرآن کریم کی تلاوت پر اللہ رب العزت کی طرف سے خاص اجر و ثواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کے مصائب ، مشکلات اورمسائل کی وجہ قرآن وسنت کی تعلیمات سے رو گردانی ہے۔اگر امت آج بھی پلٹ کرقرآن وسنت کے احکامات سے استفادہ حاصل کرے تو وہ ایک فاتح قوم بن کر دنیا بھر میں اسلامی انقلاب برپا کر سکتی ہے ۔انہو ں کہا کہ قران سے دوری کی وجہ سے ہی مسلمان پستی اور زوال کا شکارہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *