لیلتہ القدر ہ، گناہوں کی بخشش و مغفرت اور قرب ِ الٰہی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد، (): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد خان درانی نے لیلتہ القدر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغامات میں کہا ہے کہ یہ رات ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش اور مغفرت طلب کرنے اور اپنے دعاؤں کو قبول کروانے کا بھرپور موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس رات کو ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

مزید پڑھیں: شرعی عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا، حکومت نظام کو عدالتی فیصلے کے مطابق کرے، سراج الحق

اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسلم اُمہ کو آپس میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کر کے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم خان درانی نے کہا کہ لیلتہ القدر کی رات اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور رحمت طلب کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ اس رات کو وہ ملک کی سالمیت اور معاشی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *