شائستہ نے فہد کو 10 لاکھ کی گھڑی تحفے میں دینے کی کہانی بتادی

فہد

معروف میزبان شائستہ لودھی نے فہد مصطفیٰ کو قیمتی گھڑی تحفے میں دینے کے معاملے پر وضاحت پیش کی ہے۔

کچھ روز قبل نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے گیم شو میں میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا تھا کہ ‘انہیں شائستہ نے 10 لاکھ روپے کی قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا تھا، شائستہ بہت امیر ہیں ماشاءاللہ’۔

ساتھ ہی انہوں نے شائستہ لودھی کا شکریہ ادا بھی کیا جس کے بعد مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تاہم اب حال ہی میں شائستہ لودھی نے اپنے بھائی میزبان ساحر لودھی کے ہمراہ ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں اس معاملے سے متعلق ان سے سوال کیا گیا۔

جواب میں شائستہ نے کہا کہ ‘ایسی کوئی کہانی نہیں تھی، اس وقت خوامخواہ بیٹھے بیٹھے فہد نے شو کے دوران یہ بول دیا جس کے بعد اس کا کلپ وائرل ہوگیا، دوسرے دن فہد نے اور مذاق کیا اور شو میں کہا کہ وہ گھڑی دس کی نہیں بلکہ پندرہ لاکھ کی تھی’۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *