اداکار فیروز خان بھی عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ

فیروز خان

اداکار فیروز خان عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی اطلاع دی۔

ویڈیو میں فیروز خان کو عمرہ ادائیگی کے لیے فلائٹ میں احرام پہنے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسٹوری میں اداکار نے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں میں کہاں جارہا ہوں؟

ایک تصویر میں فیروز کو کسی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ رمضان میں شوبز انڈسٹری سمیت اسپورٹس کی متعدد شخصیات عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیںْ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *