شاداب خان نے مسجد نبویؐ سے افطاری کے مناظر شیئر کردیے

شاداب

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بھی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجودہیں۔

شاداب نے انسٹاگرام اسٹوری پر مسجد نبویؐ سے افطاری کے خوبصورت مناظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

شاداب کی انسٹا اسٹوری میں مسجد نبویؐ کے صحن میں زائرین کو افطار ی کی تیاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کچھ روز قبل شاداب خان نے خانہ کعبہ سے احرام پہنے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی تھی۔

شاداب خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اس دوران انہوں نے ملک ، انسانیت ، امن ، خوشحالی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کے لیے دعا کی۔

خیال رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم اور بیٹر فخر زمان بھی ان دنوں عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *