ہندو موٹی ویشنل اسپیکر کو اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل

دہلی: () بھارتی ریاست تامل ناڈو کی ہندو موٹی ویشنل اسپیکر سبری مالا نے قرآن پاک کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا اور مذہب اسلام میں داخل ہونے کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: محکمۂ تعلیم کالجز: فرض شناس افسران مشکل میں

انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے۔اپنی متعدد تقریروں میں ہندو مذہب اور رسم و رواج کا پرچار کرنے والی موٹی ویشنل اسپیکر نے کچھ عرصہ قبل ہی قرآن پاک کی تلاوت اور ترجمہ پڑھنا شروع کیا تھا۔

انہوں نے مذہب اسلام کو عظیم مذہب اور مقدس کتاب کو نجات کی کتاب بھی قرار دیا۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد فاطمہ سبری مالا کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *