پی ٹی آئی طاہر ملک کی جانب سے راشن بیگ کی مستحقین میں تقسیم

کراچی، (): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک کی جانب سے مومن آباد میں پناہ ٹرسٹ کے تعاون سے 200 راشن مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔ راشن کی تقسیم کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما طاہر ملک کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں مستحقین کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا سعودی عرب سے کم قیمت پر تیل اور سرمایہ کاری سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، فرخ قندھاری

عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہمارا فرض ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت اپنے عوام دشمن اقدامات سے غریب عوام کے لیے مزید مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، یہ صرف اپنے کیسز معاف کرنے حکومت میں لائے گئے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اشیاء ضروریات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہفتہ 30 اپریل 2022ء کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی

ایک طرف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تو دوسری طرف شریف خاندان کے 87 لوگ سرکاری خرچے پر عمرے کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کا خواب پورا کرنے کے لیے ہمیں فلاحی کاموں کو فروغ دینا ہوگا۔ پی ٹی آئی حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے غریب اور متوسط طبقے کی مثالی خدمت کی۔ عوامی خدمت کا سفر عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *