ہفتہ 30 اپریل 2022ء کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی

کراچی()بینک دولت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ہفتہ 30 اپریل 2022ء کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔

عیدالفطر کے موقعے پر 2 سے 5 مئی 2022ء تک حکومت پاکستان کی اعلان کردہ تعطیلات کے پیش نظر عوام الناس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی بینکاری ٹرانزیکشنز 30 اپریل 2022ء کو انجام دے لیں۔

مزید پڑھیں: سودی نظام سے پاک معاشرہ – مذہبی جماعتوں و شخصیات کی بڑی کامیابی

مزید برآں بینکوں کو بھی ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران روزانہ چوبیس گھنٹے متبادل ڈلیوری چینلز جیسے اے ٹی ایم موبائل بینکاری اور انٹرنیٹ بینکاری وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *