محکمہ اوقاف اسلام آباد کیخلاف دائر رٹ پٹیشن ناقابل سماعت، کیس خارج

اسلام آباد : () محکمہ اوقاف اسلام آباد کے زیر انتظام جامع مسجد امیر معاویہ جی سیون فور کی نومنتخب کمیٹی (چیئرمین ذوالفقار،سیکرٹری سعید گل اور خزانچی بشیر خان )کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایڈوائزری کمیٹی کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مورخہ 29مارچ 2022کو تحلیل کر دیا گیا تھا۔ سابقہ کمیٹی نے بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن (1278/2022)فائل کی تھی۔

مزید پڑھیں: تلہ گنگ ،اسسٹنٹ کمشنر کا پیٹرول پمپس پر چھاپہ ، ذخیرہ اندوزی پر بھاری جرمانے عائد

آج مورخہ 27اپریل 2022کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت میں سماعت ہوئی سابقہ کمیٹی جانب سے رانا شاہد حسین خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے جبکہ محکمہ اوقاف کی جانب سے فہد ملک ایڈوکیٹ پیش ہوئے، محکمہ اوقاف ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے دلاور خان افسران بالا کی ہدایت پرکمرہ عدالت میں موجود رہے۔

دوران سماعت جب فاضل جج کے سامنے اوقاف ڈائریکٹوریٹ کی ایڈوائزری کمیٹی کی انکوائری رپورٹ اور اوقاف کے رولز پیش کئے گئے تو عدالت نے محکمہ اوقاف کے موقف کو درست قرار دیا اور مذکورہ کمیٹی کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے رٹ پٹیشن کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا دوران سماعت جامع مسجد امیر معاویہ کے خطیب قاضی محمد طیب ، مفتی انعام الحق اور منصور اقبال بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *