تلہ گنگ ،اسسٹنٹ کمشنر کا پیٹرول پمپس پر چھاپہ ، ذخیرہ اندوزی پر بھاری جرمانے عائد

اٹک: () اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اعتزاز اسلم مارتھ نے مختلف پیٹرول پمپس چیک کئے اور ڈیزل کو ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے پر وکی پیڑولیم ،الطارق پٹرولیم کو 50, 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ٹمن پیڑولیم کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا عید کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان ۔

اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اعتزاز اسلم مارتھ نے پیٹرول پمپس کے مالکان کو وارننگ دی تحصیل تلہ گنگ میں ڈیزل کو ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے پر سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔ پڑول پمپ کو سیل بھی کر دیا جائے گا ۔

اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اعتزاز اسلم مارتھ نے عوام سے گزارش ہے کہ اگر کوئی پیڑول پمپ ڈیزل نہیں دے رہا تو ہو اس کے بارے میں اطلاع دیں ۔اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *