وزیر اعظم شہباز شریف کا عید کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان ۔

لاہور:ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج کوٹ لکھپت جیل لاہور کا دورہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی اور ان میں عیدی بھی تقسیم کی۔

مزید پڑھیں: طالبان کے بانی رہنما ملا محمد عمر مجاہد کی نویں برسی پر کابل میں تقریب کا انعقاد

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے قیدیوں کی خوراک اور صحت کی کی سہولیات اور مجموعی نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کا حکم دیا۔

اس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اچانک جوہر ٹاؤن کے رمضان بچت بازار کا دورہ کیا، چیزوں کا جائزہ لیا اور خریداروں سے بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے اشائے خورونوش کی کم قیمت پر فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *