چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں مزید ارکان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک کل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ انہیں کونسی وزارت دی جائے گی۔

خیال رہے گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس میں انہیں بتایا تھا کہ وہ چوہدری سالک کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کو منالیا جس کے بعد انہوں نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *