میٹرک بورڈ میں عمران طارق بٹ کو ناظم امتحانات تعینات کر دیا گیا

کراچی : میٹرک بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز کمپیوٹرائز کر دیئے گئے ، سید شرف علی شاہ

کراچی : صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے عمران طارق کو بورڈ میں ناظم امتحانات تعینات کر دیا ۔

اس سے پہلے لاڑکانہ بورڈ سے آئے ہوئے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو واپس لاڑانہ بورڈ چلے گئے ۔ اس موقع پر ذمہ داریاں سنبھالتے ہی عمران طارق نے کہا کہ ہم بورڈ میں اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کیلئے امتحانات کے دوران آسانیاں پیدا کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرا م اور طلباء و طالبات کو خوشخبری دیتے ہیں کہ میٹرک بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ ز کو کمپیوٹرائزڈ جاری کئے جائیں گے ، جس کا افتتاح جمعرات کے روز چیئرمین میٹرک بورڈ نے کمپیوٹر سیکشن میں کیا ۔

اس موقع پر سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق، ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ناظم امتحانات عمران طارق کہا کہ آنے والے وقت میں بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کو ہم مزید سہولیات فراہم کریں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *