پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کادورہِ بحرین

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کادورہِ بحرین

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے تحت بحرین کی بندرگاہ منٰا سلمان کا دورہ کیا۔ پی این ایس شمشیر کی تعیناتی کا بنیادی مقصد شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

منٰٰاسلمان بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہازپی این ایس شمشیر کو پاکستان کے نیوی، فضائیہ کے اتاشی اور پاکستان کے سنٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں تعینات سینئر نیول نمائندگان نے پُر تپاک استقبال کیا۔

بحرین کی بندرگاہ میں قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر رائل بحرین نیو ل فورسز، بحرین کے کمانڈر کوسٹ گارڈ اور کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز سے ملاقاتیں کی۔ملاقات کے دوران پی این ایس شمشیر کے کمانڈنگ آفیسر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے بحرین کی بحریہ کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

منٰٰا سلمان بندرگاہ میں قیام کے دوران پی این ایس شمشیر اور بحرین کی دفاعی فورسز کے مابین پیشہ ورانہ نوعیت کے دوروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پاک بحریہ خطے میں امن کے فروغ اور استحکام پر یقین رکھتی ہے پی این ایس شمشیر کا یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مابین موجودہ سفارتی اوردفاعی تعلقات کومزید تقویت ملے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *