محمد خان گوٹھ کے مکینوں کا پانی کی عدم فراہمی پر واٹر بورڈ کے خلاف احتجاج

کراچی : محمد خان گوٹھ کے مکینوں کا گزشتہ شب پانی کی عدم فراہمی پر واٹر بورڈ کے خلاف مدراس چوک پر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے سب انجینئر ملک عمران، وال مین کاشف اور دیگر بلاجواز اہل علاقہ کو پریشان کر رہے ہیں اور ہمیں ملنے والا پانی بلڈرز کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔

اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارا پانی بحال نہیں کیا گیا تو ہم روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کریں گے اور اس کا دائرہ بھی وسیع کریں گے ۔

ہماری حکومت سندھ کے اعلیٰ حکام اور بالخصوص ایم ڈی واٹر بورڈ سے درمندانہ اپیل ہے کہ وہ ہمارے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *