قومی اسمبلی کے اہم رکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

کراچی: تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ ماہ کراچی کے نجی اسپتال میں انکی ہارٹ سرجری کی گئی تھی جس کے بعد سے اُن کی طبیعت مسلسل بگڑتی رہی، وہ اسپتال میں ہی زیر علاج تھے جہاں آج انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔

مزید پڑھیں: دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے ، رانا ثنا اللہ

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987 کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے۔ وہ 2002، 2008، 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 256 شاہ فیصل کالونی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ 240 لانڈھی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

اس دوران وہ قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور وفاقی وزیر ورکس اینڈ ہاؤسنگ بھی رہے۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد فاروقی گلشن اقبال نزد ڈی سی ایسٹ آفس میں اور تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں کی جائیگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *