جو بھی میری دوکان سے 5 سوٹ خریدے گا، اس سے ویڈیو کال پر بات کروں گا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مداحوں سے ویڈیو کال پر بات کرنے کا اعلان کردیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دوکان ’ شاہد آفریدی شاپ‘ سے خریداری کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان کیا۔

بوم بوم شاہد آفریدی نے ویڈیو میں کہا کہ میں اپنے مداحوں کو ایک سرپرائز کے حوالے سے بتانا چاہتا ہوں کہ جو بھی میری دوکان ’شاہد آفریدی شاپس‘ سے خریداری کرے گا ، میں اس سے بات کروں گا۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جو کوئی بھی میری دوکان ’شاہد آفریدی شاپ‘ سے عید کے لیے 5 سوٹ یا پھر عید کے علاوہ بھی اتنے ہی سوٹ یا کچھ اور خریداری کرے گا میں اس سے ویڈیو کال پر بات کروں گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ خریداری کرنے والے شخص کو میں خود ویڈیو کال کروں گا اور نہ صرف اس سے بلکہ اس کے پورے خاندان سے بات کروں گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *