ملکی تاریخ رقم میں پہلی بار باپ وزیر اعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ منتخب

ملکی تاریخ رقم میں پہلی بار باپ وزیر اعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ منتخب

لاہور: حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی پاکستان میں سیاسی تاریخ رقم ہوگئی۔ 12 اپریل کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے۔

جبکہ گزشتہ روز 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے ایک ہنگامہ خیز اجلاس میں حمزہ شہباز بھی وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بیک وقت باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

اس سے قبل 1997ء اور 2013ء میں بیک وقت نواز شریف وزیراعظم اور ان کے بھائی شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔

پاکستان میں ایک ہی خاندان کے افراد کے پاس وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ رہ چکی ہیں۔ پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی صاحبزادی بینظیر بھٹو بھی وزیراعظم رہ چکی ہیں۔

اس کے علاوہ چوہدری شجاعت وزیراعظم  جبکہ ان کے کزن پرویز الٰہی ڈپٹی وزیراعظم رہے ہیں اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی رہے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *