قاری عبدالمتین شاہین

مکمل نام : عبدالمتین شاہین ولدعبدالصمد۔

تاریخ پیدائش۔ چودہ تاریخ تیسرا مہینہ 1997 کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں ناگرہ میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم۔مرکز الفتح تانلیاوالہ ضلع فیصل آباد میں شروع کی اسکے بعد فیصل آباد کے مختلف مدارس میں اپنی تعلیم مکمل کی جس میں مکرم مسجد اور اسی طرح نورالھد اسلامک سنٹر میں اپنی حفظ کی تعلیم مکمل کی۔

اساتذہ کرام۔قاری عبدااللہ حسین صاحب قاری نسیم اللہ حجازی قاری ریاض احمد عزیزی صاحب قاری شہباز صاحب قاری لقمان صاحب دیگر اساتذہ کرام سے۔

حفظ مکمل کرنے کے بعد جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں اپنی تجوید و قرآءت کی تعلیم کا آغاز کیا جسمیں قاری ریاض احمد عزیزی ص اور عنائیت اللہ امین صاحب سے اپنی تجوید اور قرآءت سبعہ عشرہ پڑھی ۔

اسکے بعد درس نظامی عامہ خاصہ عالیہ عالمیہ کی جسمیں قاری ریاض احمد عزیزی ص مولانا عبدالعزیز بٹ صاحب مولانا صدیق مولانا نجیب اللہ طارق صاحب مولانا فاروق الرحمن یزدانی صاحب تھے۔

اس دوران ملک کے مختلف شہروں میں حفظ اور تجوید کے مقابلہ جات میں شرکت کرتا رہا ہوں اور انٹرنیشنل مقابلہ جات میں بی شرکت کی اور پوزیشن حاصل کی  ۔

اسکے بعد ساہیوال میں مسجد اقصی سے امامت اور ساتھ شعبہ حفظ القرآن پڑھانے کا اغاز کیا 5 سال تک وہی پڑھایا اسکے بعد پہر مرکز صفا راولپنڈی میں امامت شروع کر دی اور ساتھ مرکز صوت القرآن میں شعبہ تجوید پڑھانا شروع کیا۔

اب الحمدللہ فیصل آباد میں ایک اپنا ادارہ  جامع مسجد اقصی ومرکز اقصی اسلامک سنٹر لتحفظ القرآن والتجوید  میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اسکے علاوہ رمضان المبارک میں نماز تراویح جامع مسجد صفا اہلحدیث سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں مسلسل 7 سال سے پڑھا رہہے ہیں ۔

اسکے علاوہ ہر سال محکمہ اوقاف کی طرف سے بیرون ممالک میں سفر کیئلے روانگی ہوتی ہے۔

اعزاز۔ الشریم پاکستان
قاری عبدالمتین شاہین صاحب وہ شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے جو پاکستان میں میں سب سے زیادہ ملک اور بیرون ممالک میں سب سے زیادہ مقابلہ جات میں پاکستان کی طرف سے کامیابیاں حاصل کیں ہیں
اور قومی ایوارڈ کا اعزاز بی حاصل کیا ہے ۔اور شریم پاکستان کا لقب بی حاصل کیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *