قاری حسن علی کاسی

مکمل نام: حسن علی کاسی

 
قاری صاحب کو ئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2007 میں 8 سال کی عمر میں مقابلوں میں تلاوت کرنا شروع کی۔ انہوں نے تلاوت کے بین الاقوامی مقابلے سراج لکبیر جوکے اسلامی جمہویہ افغانستان (2021-2020 ) میں منعقد ہوئی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، جس پر لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اور وزیراعلی بلوچستان عبدا لقدوس بزنجو نے اسے سراہا۔حسن نے تجوید اپنے والد قاری سید محمد باسط سے سیکھی اور تلاوت کے بہت سے انداز اپنے چچا قاری محمد ابراہیم کاسی سے سیکھے۔ حفظ مکمل کرنے کے بعد حسن نے اپنی گریجویشن مکمل کی۔ اس کے بعد آپ اسلام آباد منتقل ہو گئے تاکہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام سے اپنی مذہبی تعلمات جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے اپنے اسباق عربی زبان میں سے لیے اور قران کی زبان (عربی) کے ساتھ جوڑے رہے۔  آپ نہ صرف کئی زبانوں کو جانتے ہیں بلکہ چار دوسری زبانوں میں بھی رواں ہیں،جن میں پشتو اردو، انگریزی ،عربی اور جرمن زبان شامل ہیں۔ قاری حسن نے چھوٹی عمرسے قومی اور بین الاقومی مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا اور کئی ایوارڈز (انعامات) حاصل کیے۔ انہوں نے دنیا کے کئی ممالک کے سفر کیے جن میں ایران قطر ،ترکی اور جرمنی شامل ہیں۔ انہوں نے 20 سال کی عمرمیں نماز تراویح کی امامت کی اور بین الاقومی قران مجید کے مقابلوں اور دوسرے پروگراموں میں شرکت کی۔
 

اعزازات

بین الاقومی سطح پر2020 میں اسلامی جمہوریہ افغانستان (سراج لکبیر ) کے منعقدہ مقابلے میں پہلی پوزیشن ۔
الکوثر ٹی وی انٹرنیشنل کے قران مقابلے میں چوتھی پوزیشن۔ (2020)
بین الا قوامی سطح پر قطارہ بین الاقومی قران مقابلہ کے 100 بہترین قراء میں شمولیت۔ (2019)
وزیراعلی بلوچستان عبدا لقدوس بزنجو سے بہترین قاری کے لیے سونے کا تمغا حاصل کیا۔ (2018)
35 ویں عالمی قران مقابلے ایران میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ (2018)
ترکی میں عالمی قران مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ (2013)
دنیا نیوز اذان مقابلہ 2014 اور حی علی الفلاح 2012 میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک حسن قراءت 2014 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
27 ویں قومی حافظ اور قاری مقابلے 2011 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
28 ویں قومی حافظ قاری مقابلے 2012 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *