سنی لیون کو خوابوں کا گھر مل گیا، شاندار پینٹ ہاؤس کتنے میں خریدا؟

سنی لیون

بھارتی مشہور اداکارہ سنی لیون نے اپنا من پسند گھر خریدنے کا خواب پورا کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی لیون بالی ووڈ میں ایک دہائی مکمل کرچکیں ہیں تاہم اداکارہ کافی عرصہ سے کرائے کے مکان میں رہ رہی تھیں۔

مگر اب آخر وہ وقت آ ہی گیا جب سنی نے اپنے خوابوں کا گھر سچ میں خرید لیا ہے، سنی لیون نے ممبئی میں تین بیڈ روم کا شاندار پینٹ ہاؤس لیا ہے جس کی قیمت تقریباً 16 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں فلموں میں کام کر رہی ہوں، میرا ایک آفس ہے جس میں کئی اچھے لوگ کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب میں صرف اچھی چیزوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں اور میں اپنے ہر خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیئل ویبر نے رواں سال نیا گھر لیا جس پر سنی لیون کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کو مناسب بنیاد دینا چاہتے تھے۔

انہوں نے ممبئی میں گھر لینے کے فیصلے پر کہا کہ یہاں مکان لینے کا ہمارا فیصلہ جذباتی تھا، بھارت ہمارا بنیادی گھر ہے، جہاں ہم اپنا زیادہ تر وقت گزارتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تین بچے ہیں اور ہم نے محسوس کیا کہ ہم صرف ایک اپارٹمنٹ سے دوسرے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہو کر انہیں مناسب بنیاد نہیں دے رہے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *