حمزہ شہباز شریف 199 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب، مریم نواز

مریم نواز

مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف 199 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز سمیت متحدہ اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ایک بس کے ذریعے نجی ہوٹل پہنچی۔

پنجاب اسمبلی سے متصل نجی ہوٹل میں صوبائی اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کو 199 اراکین پنجاب اسمبلی نے ووٹ ڈالے جب کہ پرویز الہیٰ کی حمایت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔

متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے کی اس موقع پر تحریک انصاف کے منحرف اراکین ترین گروپ اور عبدالعلیم خان گروپ ، اسد کھوکھر گروپ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر ناراض ارکان موجود تھے۔

متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلی منتخب کر لیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے شو آف ہینڈ کر کے حمزہ شہباز کو ووٹ کیا ، حمزہ شہباز نے 199 ووٹ حاصل کیے۔سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو طنزیہ مبارکباد دے دی۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ صاحب فلیٹیز ہوٹل کا وزیراعلیٰ بننے پر مبارک ہو۔

دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ حمزہ شہباز شریف 199 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں‘‘۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ’’ پنجاب اسمبلی کا ابھی ہونے والا اجلاس علامتی نہیں بلکہ آیئنی اور قانونی اجلاس ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) اپنی اکثریت ثابت کرنے جا رہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *