Home پاکستان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جبکہ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر سات پیسے سستا ہو گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 12 ہزار 203 پر آ گیا ہے،آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 480 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

ایک روز قبل کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ  12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہاہے۔

 گزشتہ کاروباری روز ڈالر 10 پیسے سستا ہوا تھا اور انٹربینک میں 278 روپے 47 پیسے پر بند ہو ا تھا۔

NO COMMENTS

Exit mobile version