قاری مفتی محمد سعد سعدی

قاری صاحب کا مکمل نام: محمد سعد سعدی بن قاری عبد الحفیظ
قاری صاحب کی 1992 میں ایک علمی گھرانے میں پیدائش ہوئی۔ والد صاحب حافظ و قاری تھے اور خود مدرس تھے اس لئے بچپن میں ہی ان سے قرآن کریم حفظ کیا۔ کچھ عرصہ قبل مایہ ناز تجوید کے ماہر قاری محمد زبیر صاحب زید مجدہ سے تجوید پڑھی۔
دو سال قبل عمرہ کے لئے جانا ہوا تو وہاں قرآن کریم کے مختلف حلقے لگتے تھے، مختلف حلقوں میں جا کر قرآن سنانے کا اعزاز حاصل ہوا اور تمام قراء نے داد و تحسین سے نوازا۔ پھر علم ہوا کہ ایک پاکستانی قاری صاحب صبح کے وقت کچھ دیر کے لیے آتے ہیں وہ قرآن سن کر اور تجوید کا امتحان لے کر وہاں کی سند دیتے ہیں۔ الحمد للہ ان کو قرآن سنایا اور تجوید کا امتحان دیا تو انہوں نے نظر شفقت کرتے ہوئے حرم مکی کی سند سے نوازا۔  
گزشتہ تقریبا آٹھ سال سے مسلسل تراویح میں قرآن سنانے کا معمول جاری ہے اللہ تعالٰی استقامت کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ 
اس وقت تفسیر و حدیث اور فقہ کی کلاسیں پڑھا رہے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر تجوید کی کلاسوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ تصنیفی کام بھی جاری رہتا ہے، اب تک قاری صاحب کی تین کتب شائع ہو چکی ہے۔ جن میں:
 
ریاست مدینہ
دور حاضر میں مسلمانوں کی ذمہ داریاں
سیرت النبی اور معوذات شامل ہیں
 
جبکہ قرآن کا مطلوب فرد کامل کے نام سے ایک کتاب زیر تصنیف ہے۔
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *