ڈاکٹر محمد علی تھلہو کی تحقیقی کتاب Fall of Dacca شائع ہو گئی

رپورٹ : اختر شیخ : ڈاکٹر محمد علی تھہلو کی تحقیقی کتاب سانحہ یا سازش شائع ہو کر مارکیٹ میں آگئی ہے ،

ڈاکٹر محمد علی تھلہو نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی ہدایت پر سانحہ بنگال پر ذوالفقار علی بھٹو کے مثبت کردار کا اجاگر کرنے کے لئے تحقیقات شروع کیں جس کے نتیجے میں انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے بھی رپورٹس جمع کی ہیں ، انہوں نے سانحہ یا سازش Fall of Dacca , DUBBLE GAME کے نام سے کتاب شائع کی ہے جس میں 350 کے لگ بھگ صفحات ہیں .

ڈاکٹر محمد علی تھہلو کی تحقیقی کتاب سانحہ یا سازش شائع ہو کر مارکیٹ میں آگئی ہے .

ڈاکٹر محمد علی تھہلو کی تحقیقی کتاب میں جہاں اردو میں مواد موجود ہیں وہیں پر بعض رپورٹس انگریزی میں من و عن شائع کی ہیں ،اس کتاب میں بین الاقوامی نشریاتی اداروں کی رپورٹس کے علاوہ حمود الرحمن کمیشن رپورٹ ، فوجی آپریشن شروع کرنے کی وجوہات ، مشرقی پاکستان میں آپریشن سرچ لائٹ ، سقدط ڈھاکہ ، سقوط ڈھاکہ کے بعد پیدا ہونے والے حالات ، بنگلہ دیش کے قیام میں بھارت میں کردار ، ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ،شیخ مجیب کا کردار ، صدر یحیی کا کردار شامل ہیں .

اس کتاب میں موجود مواد کو ویڈیو کی صورت میں بھی نشر کیا گیا ہے جو ایک گھنٹے کی ڈاکیومنٹری کی صورت میں یوٹیوب کےدرج زیل لنک https://www.youtube.com/watch?v=RjjXcAaDP-c کے ذریعے دیکھی جاسکتی ہے جس میں تمام حقائق کو عرق ریزی سے جمع کیا گیا ہے ،یہ کتاب ایک تاریخی دستاویز کی صورت میں موجود ہے .

ڈاکٹر محمد علی تھلہو ضلع لاڑکانہ کے زمیندار گھرانے سے ہے ، انہوں نے چاندکا میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ، وہ پیپلز پارٹی کی زیلی تنطیم سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے بھی وابستہ رہے ہیں .کنٹریکٹ ڈاکٹرز فورم اور سندھ ڈاکٹرز اتحاد کے سربراہ کی حیثیت سے مسلسل 3100 دن احتجاج کرکے ریکارڈ‌ قائم کیا تھا .

Show More

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close