اپنے ملک کے دفاع کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیں گے، بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد نے امریکا اور ترکی کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ادلب میں عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
شام کے صدر بشار الاسد نے سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں ادلب اور حلب میں عسکریت پسندوں کیخلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے عام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمال (ترکی) اور امریکا سے دی جانے والی کھوکھلی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔

صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور اندرونی خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلیے کسی سے مشورہ یا اجازت لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، ہمارے بہادر فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کیا اور آخری محاذ پر فتح تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

گزشتہ روز ترک صدر طیب اردوان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور شامی فوج کی کرد جنگجوؤں کی حمایت اور روس کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے روس اور شام سے کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *