البرہان الحمد للہ کچھ عرصہ سے ملک کے طول و عرض میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شمعیں روشن کرنے میں کوشاں ہے۔ اس دور میں نوجوان نسل کو دین سے قریب کرنے کے لئے سب سے موٹر ذریعہ سیرت النبی ہے۔
اس کی وجہ ایک تو یہ ہے نبی علیہ السلام سے محبت کا تعلق ہر ایک سے ہوتا ہے اس لئے پڑھنا آسان ہوتا ہے۔ دوسرا اس میں واقعات ہوتے ہیں جن کو پڑھنے اور سیکھنے میں مشکل پیش نہیں آتی اور نہ اجنبیت کا احساس ہوتا ہے۔ ان سیرت سرکلز کے حیران کن نتائج دیکھنے اور سننے کو ملتے رہتے ہیں، نوجوانوں میں نبی علیہ السلام سے جذباتی محبت اور تعلق پیدا ہوتا ہے اور نبی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنے کا داعیہ پیدا ہوتا ہے۔
ان تمام فوائد و ثمرات کو سامنے رکھتے ہوئے البرہان کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا کہ رمضان المبارک چونکہ وہ مہینہ ہے کہ جس میں لوگوں میں نیکی کرنے کا جذبہ عام دنوں سے زیادہ ہوتا ہے اور اپنے اوقات کو قیمتی بنانے کی فکر ہوتی ہے۔ اس لئے یہ قدم اٹھایا گیا کہ رمضان المبارک میں سیرت النبی کو باقاعدہ مضمون کی شکل میں پڑھایا جائے تاکہ سیرت سے مناسبت ہو اور نبی علیہ السلام سے حقیقی محبت پیدا کر کے آپ کے اسوہ کو عملی زندگی میں زندہ کیا جائے۔
آپ بھی اگر رمضان المبارک میں اس سیرت سرکل کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو اس لنک کے ذریعے رجسٹریشن کیجئیے۔
Apply at: https://albn.org/seerat
#AlburhanSeeratCircles