ہیومن لائبریری کا سیشن اِس ہفتے دو بجے دوپہر منعقد کیا جارہا ہے۔ چغتائی پبلک لائبریری

لاہور: آئیے اس ہیومن لائبریری کی انسانی کتابوں کو جانیے اور پڑھیے۔  ہیومن لائبریری کا سیشن اِس ہفتے دو بجے دوپہر منعقد کیا جارہا ہے جس میں دوسری انسانی کتاب ہیں: "محمد ہزیراعوان”

 
محمد ہزیراعوان پاکستان کا وہ سب سے کم عمر آئی ٹی ایکسپرٹ ہے جس نے آئی ٹی کے میدان میں پوری دنیا کو حیران کر رکھا ہے۔ ہزیر اس وقت سات سال کا تھا جب اس نے مائیکروسافٹ کے 4 سرٹیفیکیشنز حاصل کیں جبکہ ارفع کریم نے یہ اعزاز 9 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔ پھر ہزیر نے 8 سال کی عمر میں ایک انوکھار ایکارڈ قائم کیا۔
 
ہزیر وہ سب سے پہلا پاکستانی ہے جس نے ینگیسٹ سیکورٹی ایکسپرٹ کا ٹائٹل حاصل گیا۔ ہزیر نے انتہائی کم عمری میں کمپیوٹر پروگرامنگ میں سی پلس پلس ، جاوا اسکرپٹ، ایچ ٹی ایم ایل پر کافی مہارت حاصل کر لی ہے۔ وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انٹرنیٹ آف تھنگز کی فیلڈ میں ماہر بن گئے ہیں۔ ہزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئے نئے ٹرینڈز اور ایجادات پر گہری نظر رکھے ہووئے ہیں۔
 
ہماری اس انسانی کتاب کو جاننے اور پڑھنے اور اس ہیومن لائبریری کے سیشن میں شرکت کے لئے آپ رابط کر سکتے ہیں مندرجہ ذیل فون نمبر پر:

03134396037

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *