نقلی پولیس ٹک ٹاکر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

راولپنڈی: پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ذرائع کے مطابق نوجوان پولیس کا ملازم نہیں ہے، ٹک ٹاک بنانے کے لیے یونیفارم استعمال کرتا تھا، نوجوان کے قبضے سے پنجاب پولیس کا یونیفارم بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، اس نے یونیفارم پر نام غلام لکھوا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *