سید زاہد یزداں سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل IT ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی اپنے قائم کردہ فلاحی ادارہ HEWT کے دفتر میں فرائض انجام دیتے ہوئے ۔
زاہد صاحب ایک شریف النفس،کم گو لیکن انتہائی متحرک اور فعال شخصیت کے مالک ہیں ۔ ادارہ کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد آپ نے گھر میں آرام دہ زندگی گزارنے کے بجائے معاشرہ کے کمزور ترین طبقہ کی خدمت خلق کا بیڑہ اٹھایا اور اس مقصد کے لئے اپنے پاکستانی نژاد امریکی دوست اور انسان دوست مخیر شخصیت ذولقی خان کی مالی معاونت اور سرپرستی میں ایک فلاحی ادارہ ہیومن امپاورمنٹ ویلفیئر ٹرسٹ (HEWT) کراچی کی بنیاد ڈالی ۔
جس کے تحت ملک بھر میں غریبوں میں غریب افراد (Poorest in the poor) کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے آسان اقساط میں بلاسود قرضے جات فراہم کئے جاتے ہیں ۔ قرضہ جات کی سہولت سے ملک بھر میں بے شمار مستحق افراد خصوصاً گھریلو خواتین فیضیاب ہورہی ہیں ۔
ای او بی آئی ہیڈ آفس کے متعدد ریٹائرڈ سینئر افسران بھی اس عظیم مشن میں رضاکارانہ طور پر زاہد یزداں صاحب کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ۔
ہماری خوش قسمتی کہ ہمیں بھی ای او بی آئی کے IT ڈپارٹمنٹ میں تعیناتی کے دوران انسان دوست شخصیت زاہد یزداں صاحب کے ساتھ خدمات انجام دینے کا موقع میسر آیا ۔