سندھ کے تمام محکموں کو ڈیجٹلائز کیا جائے گا: زبیر چنا

زبیر چنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاروباری اداروں اور سرکاری محکموں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن وقت کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام محکموں کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنا نے ایچ آر لیجنڈز کے زیر اہتمام چوتھی انٹر پرائز ریسورسز پلاننگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن سے ملک میں کامیابی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ تقریب میں 3 سو سے زائد کاروباری اداروں کے سربراہان اور پیشہ ور ماہرین نے شرکت کی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی آگاہی حاصل کی۔

کانفرنس کے آغاز پر ایچ آر لیجنڈز کے بانی غلام مصطفیٰ نے ٹیک انڈسٹریز کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انٹرپرائز ریسورسز پلاننگ کانفرنس بزنس کمیونٹی کو اپنے نظام بہتر بنانے اور منافع کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔ کانفرنس کے شرکاء نے اس موقع پر اپنے خیالات اور تجربات ایک دوسرے کو روشناس کیا اور سسٹم میں بہتری لانے کے اپنی تجاویز ات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انٹر پرائز ریسورسز پلاننگ کانفرنس کے مہمان خصوصی ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنا کا کہنا تھا کہ ایچ آر لیجنڈز نے تجارتی اداروں میں کام کرنے کے طریقہ کار کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر استوار کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے جو انتہائی مستحسن اقدام ہے، ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن سے ملک میں کامیابی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ایچ آر لیجنڈز چوتھی انٹر پرائز ریسورسز پلاننگ کی کانفرنس نے اس سفر میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ کیا ہے، کانفرنس میں پاکستان کے معروف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیشنلز، کاروباری افراد اور بزنس لیڈرز سید احمد، سجاد سید، احمد سرور، محمد خالد اقبال، راشد حکیم، عمران، حامد سعید، سید عبدالقادر اور رونی ہیگن نے کلیدی نوٹ پیش کیے اور اپنے ڈیٹا کو ورچوئل گروپ کے ساتھ شیئر کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *