واٹر بورڈ حکام کے پانی چوری روکنے کے دعویٰ، دعووں تک محدود

کراچی : () کراچی واٹر بورڈ حکام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واحد شیخ غیر قانونی پانی مافیا کی سرپرستی کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ لیاری ندی سے سائٹ ایریا تک غیر قانونی پانی کی 8 انچ قطر لائن ڈال ڈی گئی۔ غیر قانونی لائن ڈالنے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پے شیٹ کلرک عثمان غنی کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کینجھر جھیل جانے والا خاندان ٹیکسی ڈرائیور کے ہاتھوں لٹ گیا

ذرائع کے مطابق عثمان غنی نے واٹر بورڈ کی ریپیرنگ کے نام پر کروڑوں کی رشوت کے عوض لسبیلہ سے سائٹ ایریا تک 5 کلومیٹر غیر قانونی لائن ڈلوائی ۔جس کے لیے عثمان غنی نے روڈ کٹنگ کے جعلی لیٹر بنائے ، جس کے باعث ڈسٹرکٹ میونسپل کو بھی لاکھوں کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی پانی چوری میں اجمل آفریدی جمیل اور کوہستانی بھی شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *