جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںکمشنر کراچی کا ڈیف ریچ اسکول اینڈ ٹریننگ سینٹر کا دورہ

کمشنر کراچی کا ڈیف ریچ اسکول اینڈ ٹریننگ سینٹر کا دورہ

کراچی : کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے اہلیہ مسز عائشہ اقبال کے ہمراہ کا ڈیف ریچ اسکول اینڈ ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ادراے کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر رچرڈ گیئری ، مسز ھیدی رچرڈ ،ڈائریکٹر فرانسیز ڈوہرٹی ، ماریہ پائولہ اور پرنسپل سکینہ علی و دیگر بھی موجود تھے ۔

کمشنر کراچی نے ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی ۔ ادارے کے بانی رچرڈ گیئری نے بتایا کہ پاکستان میں سماعت سے محروم اسکول جانے کی عمر کے 10 لاکھ سے زائد بچے ہیں اور صرف 3 سے 5 فیصد بچے اسکول جا رہے ہیں ۔

سندھ میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد ، ٹنڈو الہ یار ، شہید بےنظیر آباد اور سکھر میں ہمارا ادارہ کام کر رہا ہے ۔ ہمارے اسکولوں کا نیٹورک سماعت سے محروم کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرتاہے اور بچوں کی تعلیم و ہنر کے ساتھ اساتذہ اور والدین کی تربیت کی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔ کراچی میں گریجویشن تک کلاسز ہو رہی ہیں ، جلد پوسٹ گریجویٹ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈجیٹل لٹریسی پروگرام پر کام کر رہے ہیں تاکہ جن بچوں کی رسائی نہیں وہ آن لائن مستفید ہو سکیں ۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈیف ریچ اسکول کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارا بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، ہمارے ریگیولر اداروں میں اس قسم کی سہولیات میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت کمشنر میرا آپ سے ہر ممکن تعاون رہے گا۔

کمشنر کراچی نے اس موقع پر موجود مختیار کار کو گلشن اقبال کو ہدایت دی کہ ڈی ایم سی ایسٹ کے ساتھ مشاورت سے ادارے کی پارکنگ کا مسئلہ حل کیا جائے ۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسکhttp://www.alert.com.pk
شاکر احمد خان نوجوان صحافی ‛ بلاگر اور سماجی کارکن ہیں۔ حال ہی میں جامعہ کراچی سے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا ہے۔ وفاق المدارس کے بھی فاضل ہیں۔ آپ ایک بہترین معلم بھی ہیں۔ سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق لکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا