لاہور : وفاق المدارس الرضویہ کے تحت ملک بھربشمول آزادکشمیرمیں 1700ملحقہ مدارس کے سالانہ امتحانات کاچوتھااورآخری مرحلہ 12مارچ سے شروع ہورہاہے،جو17مارچ تک جاری رہے گا۔چیئرمین امتحانی بورڈڈاکٹرمفتی محمدکریم خان نے کہاہے کہ25000سے زائدطلباء وطالبات شریک امتحان ہوں گے،ملک بھرمیں 365امتحانی مراکزقائم کردیئے گئے ہیں۔
امتحانات سے متعلق ضروری سامان وفاق المدارس الرضویہ کے مقررکردہ امین کاروں کے حوالہ کردیاگیاہے۔تفصیل کے مطابق وفاق المدارس الرضویہ کے تحت امتحانات کاپہلامرحلہ برائے حفظ وناظرہ 19فروری تا25فروری،دوسرامرحلہ برائے تجویدوقرأت26فروری تا3مارچ،تیسرامرحلہ برائے تخصصات(تفسیر،حدیث، فقہ،لغت)5مارچ تا10مارچ جاری رہاہے۔اوراب آخری اورچوتھامرحلہ امتحانات برائے درس نظامی (متوسطہ،عامہ،خاصہ،عالیہ، عالمیہ) 12مارچ تا17مارچ شروع ہورہاہے۔
امتحانات میں 25000سے زائدطلباء وطالبات شریک ہورہے ہیں۔جن کے لیے 365امتحانی مراکزقائم کردیے گئے ہیں اورتمام ضروری انتظامات کرلیے گئے ہیں۔امتحانات کانظام انتہانی شفاف اوررازداری پر مشتمل ہے۔ابھی تک کسی امتحانی مرکزسے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔مدارس کی تاریخ میں پہلی دفعہ تخصصات کے امتحانات میں طلباء کے ساتھ ساتھ طالبات بھی شریک ہیں۔
وفاق المدارس الرضویہ مملکتِ پاکستان میں پہلادینی وفاق ہے کہ جس نے چارتخصصات(تفسیر،حدیث،فقہ،لغت)کے امتحانات منعقدکیے ہیں اورآئندہ سال دواورتخصصات(سیرت،تصوف)کے امتحانات بھی منعقدکرے گا۔امتحانات کے سارے امورکی نگرانی 11رکنی امتحانی کمیٹی کررہی ہے جس کی سرپرستی صدروفاق المدارس الرضویہ صاحبزادہ محمدحسین رضاقادری کررہے ہیں۔