پاکستان نے پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا

کبڈی ورلڈ کپ2020 کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔
لاہور میں پنجاب اسٹیڈیم میں کھلے گئے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت اور پاکستان کے پہلوانوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ۔پاکستان کے کھلاڑیوں نے اپنے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

کبڈی ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت سے باہر پاکستان میں کھیلا گیا اور پہلی مرتبہ بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا اور پاکستان بلآخر 5 مرتبہ فائنل میں رسائی کے بعد چمپیئن کا تاج پہن لیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے کبڈی کے تمام ورلڈ کپ بھارت میں ہوئے اور پاکستان نے فائنل تک رسائی کے باوجود چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل نہیں کر پایا تھا۔

کبڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ بھارت سے باہر پاکستان میں ہوا جہاں آسٹریلیا، امریکا اور ایران سمیت دنیا بھر سے ٹیمیں آئیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں میچز منعقد ہوئے۔
لاہور میں 9 فروری کو ایک رنگارنگ تقریب کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دے دی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *