پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنا باعث تشویش ہے،صدر کاٹی

کراچی( ) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں برقرار رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

سلمان اسلم کا کہنا تھا کہ توقع تھی کہ اس مرتبہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے گا لیکن ایف اے ٹی ایف کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف ایک عالمی سازش ہے، حکومت اس سلسلے میں ایک منظم سفارتی مہم تیار کرے جس میں بزنس کمیونٹی ان کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: محمد حفیظ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی حکمت عملی سے ناخوش

صدر کاٹی نے کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پر مکمل طور پہ عملدرآمد کرکے ثابت کردیا کہ وہ اس معاملے میں مخلص ہے۔ جن شرائط پر پاکستان عمل کر چکا ہے وہ دیگر ممالک پوری نہیں کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بھرپور سازش کررہے ہیں، اس لئے گرے لسٹ سے متعلق معاملات کو مؤثر انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔

سلمان اسلم نے مزید کہا کہ صنعتکار اور ایکسپورٹرز بطور پاکستانی سفیر بین الاقوامی سطح پر اس سازش کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عالمی پلیٹ فارمز پر حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *