معروف اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے

لاہور : ماضی کے معروف اداکار مسعود اختر طویل علالت کے بعد بیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے، چند دن روز قبل مسعود اختر میں پھیپڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

مسعود اختر 5 ستمبرمیں 1940 میں ساہوال میں پیداہوئے جبکہ 1960 کی دہائی میں اسٹیج سے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی بدولت مختصر وقت کے بعد اسٹیج کے مشہور اداروں میں شمار کئے جانے لگے جبکہ پاکستانی ٹیلیویژن کے لئے ان کی خدمات کسی تعرف کی محتاج نہیں انہوں نے کئی لازوال ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

واضح رہے کہ ان کے اکلوتے بیٹے کا انتقال بھی 5 ماہ قبل ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت ناساز رہنی لگی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *