شاہ سلمان کا تھائی لینڈ کو قرآن کے 50 ہزار نسخوں کا تحفہ

ریاض : سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تھائی لینڈ کو مختلف سائز اور تراجم کے ساتھ قرآن مجید کے 50,060 نسخے تحفے میں دئیے جائیں گے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اسلامی امور کے وزیر اور مدینہ منورہ میں قرآن پاک کی طباعت کے کنگ فہد کمپلیکس کے جنرل سپروائزر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کنگ فہد قرآن کمپلیکس میں تیار کئے گئے قرآن پاک کے یہ نسخے رمضان المبارک سے قبل تحفہ کے طور پر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں سیاسی اور اسلامی شخصیات، علمائے کرام اور مبلغین کی موجودگی میں ہونے والی ایک تقریب میں پیش کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے قرآن پاک کا یہ عظیم تحفہ ایک اعلی پیغام کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے سے بھی ہم آہنگ ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *