روس کی سکولکووو فاؤنڈیشن اور سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے مابین ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے معاہدہ

اسلام آباد ( ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ روس کے موقع پر روس کی جدید ٹیکناجوجی کے فروغ کے لئے قائم قومی ایجنسی’ سکولکووو فاؤنڈیشن‘ اور پاکستان کی سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی ( ایس ٹی زیڈ اے) کے مابین جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔ معاہدے کی دستاویز پر سکولکووو فاؤنڈیشن (Skolkovo ) کے چئیرمین جناب اگور ڈرزوف ( Mr. Igor Drozdov ) اور ایس ٹی زیڈ کے کے چئیرمین عامر ہاشمی نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان بھی موجود تھے۔

’ سکولکووو فاؤنڈیشن‘ ایک نان کمرشل ادارہ ہے جو 2010میں ماسکو میں روس میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ٹیکناجوجی سے وابستہ کاروبار کو پروان چڑھانے کے لئے قائم کیا گیا۔ سکولکووو فاؤنڈیشن کا ’ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ‘ کا ادارہ دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرینی صدر عالمی برادری کی بے وفائی پر آبدیدہ

سکولکووو فاؤنڈیشن اور ایس ٹی زیڈ اے کے مابین تعاون کے معاہدے سے روس کی جدید ٹیکنالوجیز کو پاکستان میں متعارف کروانے اور روس کی بڑی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو ایس ٹی زیڈ اے کے قائم کردہ خصوصی زون میں سرمایہ کاری کرنے اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اشراک کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔ معاہدے کے تحت سکولکووو فاؤنڈیشن پاکستان میں انویشن سینٹرز اور ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ اداروں کے قیام اور ٹیکنالوجی کے شعبے ، جیسے کہ سرکلرمعیشت، کاربن کے اخراج کوکم کرنے والے منصوبوں، قابل تجدید توانائی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے منصوبوں میں خصوصی طور پر تعاون کو فروغ دیا جائے گا جبکہ دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے مابین روابط کے فروغ کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

ایس ٹی زیڈ اے کا قیام 2021میں لایا گیا تھا جس کا مقصد ملک میں ٹیکنالوجی ایکو سسٹمز کا قیام اور اسکے ون ونڈو اپریشن کی بدولت ٹیکنالوجی کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مالیاتی اور فاریکس سہولیات، ریگولیٹری سپورٹ اور ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنا ہے تا کہ ملک میں ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *