پاک بحریہ کے جہاز اصلت کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے تحت عمان کا دورہ

اسلام آباد ): پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا ۔ مسقط آمد پر ڈائریکٹر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر (عمان) اور رائل نیوی آف عمان کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا ۔

دورے کے دوران، پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ آفیسر نے عمان کے ڈائریکٹر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر اور ڈی جی آپریشنز اور پلانز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کے علاوہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7 میں آج سو فیصد تماشائی میچ دیکھیں گے

۔ اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے عمان کی عوام اور عمانی بحریہ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔ بندرگاہ کے دورے کے دوران پیشہ وارانہ امور پر مذاکرات اور دو طرفہ ملاقاتوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے مسقط کی مختلف بحری تنصیبات کا دورہ بھی کیا ۔

پاک بحریہ امن کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اور میری ٹائم سیکیورٹی اور امن کے لیے پُرعزم ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز کامسقط کا دورہ دوطرفہ سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *